728 x 90

وزیراعظم کی ٹیکس اصلاحات پر تیزرفتار عملدرآمد کی ہدایت

وزیراعظم کی ٹیکس اصلاحات پر تیزرفتار عملدرآمد کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس اصلاحات کے اقدامات پر موثر انداز میں عملدرآمد کی رفتار تیز کی جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت آج (منگل) اسلام آباد میں ایف بی آر اور جاری ٹیکس اصلاحات سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ وزیراعظم نے کہا

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس اصلاحات کے اقدامات پر موثر انداز میں عملدرآمد کی رفتار تیز کی جائے۔

انہوں نے یہ ہدایت آج (منگل) اسلام آباد میں ایف بی آر اور جاری ٹیکس اصلاحات سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاہم ٹیکس چوری کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اوران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت ملک میں نیشنل ٹارگیٹنگ سسٹم متعارف کرانا چاہتی ہے تاکہ سیلز ٹیکس چوری کا خاتمہ کیا جاسکے اورمال بردار گاڑیوں کا ای ٹیگ اور ڈیجیٹل ڈیوائس سے براہ راست پتہ لگاتے ہوئے سمگلنگ کاخاتمہ کیا جاسکے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک کی تمام بڑی شاہراہوں اور داخلی مقامات پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم نصب کیا جائے گاتاکہ اسمگلنگ اور سیلز ٹیکس چوری کا خاتمہ ہوسکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos