728 x 90

وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری کیلئے تمام مراحل تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری کیلئے تمام مراحل تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے تمام مراحل شفاف انداز میں تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں پی آئی اے کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے تمام مراحل شفاف انداز میں تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایات آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں پی آئی اے کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ پی آئی اے کے بیڑے میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے کے لئے ایک منصوبہ وضع کیا جائے۔

انہوںنے قومی ائر لائنز کی پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں ۔

اجلاس کو پی آئی اے کی نجکاری اور اس حوالے سے بزنس پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ادارے کی نجکاری کے حوالے سے 4 پارٹیز نے پری کوالیفائی کیا ہے اور جلد ہی قومی ائر لائنز کی نجکاری کے حوالے سے بڈنگ ہو گی ۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری کی جائے گی اور اس حوالے سے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام اور اس کی تھیم نہیں بدلی جائے گی۔

بزنس پلان کے تحت 2029 میں پی آئی اے کے فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کر دی جائے گی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت قومی ایئر لائن 30 سے زائد شہروں میں سروس مہیا کر رہی ہے اوربزنس پلان کی تحت 2029 تک پی آئی اے کی خدمات 40 سے زائد شہروں تک بڑھادی جا ئیں گیں ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos