728 x 90

وزیراعظم کی کاروبار اور زرعی شعبے کیلئے قرضوں کا طریقہ کار مزید آسان بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی کاروبار اور زرعی شعبے کیلئے قرضوں کا طریقہ کار مزید آسان بنانے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسٹیٹ بینک اور کمرشل بنکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں، نئے کاروبار اور چھوٹے کاشتکاروں کیلئے قرضوں کی فراہمی کے طریقہ کار کوآسان بنائیں۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں اور زرعی شعبے کیلئے قرضوں کے حوالے سے

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسٹیٹ بینک اور کمرشل بنکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں، نئے کاروبار اور چھوٹے کاشتکاروں کیلئے قرضوں کی فراہمی کے طریقہ کار کوآسان بنائیں۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں اور زرعی شعبے کیلئے قرضوں کے حوالے سے ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ نجی شعبے بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے اور چھوٹے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے قرض کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا زراعت کے شعبے میں جدت کے فروغ کیلئے سروس پرووائڈرز کو ترجیحی بنیادوں پر قرض کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے معاون خصوصی ہارون اختر کو SMEDA کی ٹیم کے ہمراہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر سمیت تمام صوبوں کا دورہ کرنے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں سہولت کیلئے جامع پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو کاروبار کیلئے تربیت دی جائے تاکہ نئے کاروبار شروع ہوں اور ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos