728 x 90

وزیراعظم کی ہدایت پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سکیم میں توسیع کا فیصلہ

وزیراعظم کی ہدایت پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سکیم میں توسیع کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ سکیم کو غیر ملکی شہریوں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک بیان میں کیا۔ فیصلے کے تحت غیر ملکی شہری، کمپنیاں اور ادارہ جاتی سرمایہ کار نہ صرف

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ سکیم کو غیر ملکی شہریوں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک بیان میں کیا۔

فیصلے کے تحت غیر ملکی شہری، کمپنیاں اور ادارہ جاتی سرمایہ کار نہ صرف روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کھول سکیں گے بلکہ سرکاری سکیورٹیز اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری بھی کرسکیں گے جس سے انہیں پرکشش منافع حاصل ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس اقدام سے سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک کے طور پر پاکستان کا تشخص مزید بڑھے گا اور ملک کی مالیاتی منڈیوں کو مزید وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود پر کشش مواقع سے استفادہ کرنے اور ملک کے معاشی مستقبل میں شراکت دار بننے کی دعوت دی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos