728 x 90

وزیراعلی پنجاب کی سیلاب متاثرین کیلئے بحالی کاجامع پیکیج تشکیل دینے کی ہدایت

وزیراعلی پنجاب کی سیلاب متاثرین کیلئے بحالی کاجامع پیکیج تشکیل دینے کی ہدایت

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لئے ایک جامع بحالی پیکیج پر زور دیا ہے۔ انہوں نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بورڈ آف ریونیو کے اربن یونٹ اور دیگرمتعلقہ محکموں کوفوری کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے اثرات

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لئے ایک جامع بحالی پیکیج پر زور دیا ہے۔

انہوں نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بورڈ آف ریونیو کے اربن یونٹ اور دیگرمتعلقہ محکموں کوفوری کارروائی کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے اثرات کم کرنے کیلئے ایک ماسٹر پلان کی فوری ضرورت پرزور دیا۔

انہوں نے بحالی سروے کوشفاف اور ڈیجیٹل طریقے سے مرتب کیے گئے اعدادو شمار کے ذریعے فوری مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے آبی گزرگاہوںسے تجاوزات اور غیر قانونی بستیاں ہٹانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں دریائی زمینوں اور ندیوں کوریڈ زونز قرار دینے پر اتفاق کیا گیا جہاں کسی بھی طرح کی تعمیر ممنوع ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ سیلاب سے تباہ حال گھروں کی تعمیرنو ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ رہائشی اقدام کے تحت کی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos