728 x 90

وزیربحری امور کا گوادر کو لاجسٹک مرکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا اعلان

وزیربحری امور کا گوادر کو لاجسٹک مرکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا اعلان

بحری امور کے وزیر محمد جنید انور چوہدری نے گوادر کو جدید ترین میری ٹائم اور لاجسٹک مرکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے آج(بدھ) کو گوادر میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نورالحق سے ملاقات میں بندرگاہوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی اہمیت اُجاگر کی۔

بحری امور کے وزیر محمد جنید انور چوہدری نے گوادر کو جدید ترین میری ٹائم اور لاجسٹک مرکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے آج(بدھ) کو گوادر میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نورالحق سے ملاقات میں بندرگاہوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی اہمیت اُجاگر کی۔

بلوچستان کے ساحلی اور زرعی علاقوں کی مخفی اقتصادی صلاحیت پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے گوادر، پنجگور اورکیچ کے اضلاع میں ماہی گیری اور کھجور کی پیداوار میں کاروباری مواقع کی نشاندہی کی ۔

وفاقی وزیر نے نجی اور سرکاری اداروں پرزوردیا کہ وہ مچھلی کی صفائی اسے فریز کرنے اورپیکجنگ کیلئے پراسیسنگ پلانٹس میں سرمایہ کاری کریں۔

ملاقات میں نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب آف ڈاک ٹرمینل قائم کرنے کے منصوبوں پر بھی غورکیاگیا تاکہ خصوصاً خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی ممالک کو نقل وحمل کے اہم فوائد فراہم کئے جاسکیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos