728 x 90

وزیرخزانہ کا دوست ممالک کے ساتھ کاروباری تعاون بڑھانے کےعزم کا اعادہ

وزیرخزانہ کا دوست ممالک کے ساتھ کاروباری تعاون بڑھانے کےعزم کا اعادہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دوست ممالک کے ساتھ کان کنی، قابل تجدید توانائی اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں کاروباری سطح پر تعاون میں اضافے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات نائیجیریا کے وفاقی کمشنرIMO EFFIONG AKPAN کے زیرقیادت نائیجیریا کے ریونیو موبیلائزیشن ایلوکیشن اینڈFiscal کمیشن کے تیرہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دوست ممالک کے ساتھ کان کنی، قابل تجدید توانائی اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں کاروباری سطح پر تعاون میں اضافے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات نائیجیریا کے وفاقی کمشنرIMO EFFIONG AKPAN کے زیرقیادت نائیجیریا کے ریونیو موبیلائزیشن ایلوکیشن اینڈFiscal کمیشن کے تیرہ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی اقتصادی ترقی اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے گزشتہ اٹھارہ ماہ میں بیرونی اکاؤنٹ میں استحکام میں اضافے، مہنگائی میں کمی، بہتر مالیاتی نظم و نسق اور مارکیٹ کے اعتماد میں اضافے سمیت اہم معاشی اشاریوں میں بہتری کو اجاگر کیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کے نجی شعبے کے تحت ترقی کی جانب سفر کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کئی شعبوں خصوصاً بینکنگ میں پہلے ہی مضبوط نجی شراکت ہوئی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos