وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے متعلقہ وزارتوں کو تعاون اور مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آج (پیر) اسلام آباد میں پاپولیشن کونسل کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کو مرکزی دھارے کی پالیسی
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے متعلقہ وزارتوں کو تعاون اور مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
آج (پیر) اسلام آباد میں پاپولیشن کونسل کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کو مرکزی دھارے کی پالیسی میں ضم کرنے اور ان سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے بجٹ کی منصوبہ بندی اور وسائل کی تقسیم میں انہیں ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ بقاء کو لاحق اِن دو خطرات سے نمٹے بغیر پاکستان اپنی صلاحیت سے مکمل طور پر استفادہ نہیں کر سکتا ۔
اقتصادی محاذ میدان سے متعلق وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک درست راہ پر گامزن ہے اور استحکام سے ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے طویل مدتی اقتصادی امکانات آبادی میں تیزی سے اضافے اور موسمیاتی خطرات کے دوہرے قومی چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے پر منحصر ہیں۔
انہوں نے دیہی علاقوں سے شہروں کی جانب نقل مکانی کے بڑھتے ہوئے رجحان اور منصوبہ بندی کے بغیر بستیوں کی توسیع کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی، جہاں ناکافی پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی ابتر صورتحال کے باعث غذائی قلت بچوں کی نشوونما کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔
انہوں نے شہری خطرات پر مزید تحقیق کی حوصلہ افزائی کی تاکہ قومی منصوبہ بندی کے ذریعے آبادیاتی اور ماحولیات سے منسلک مسائل سے مکمل طور پر نمٹا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *