728 x 90

وزیرِاعظم نے قیمتی پتھروں کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق قومی پالیسی فریم ورک کی منظوری دے دی

وزیرِاعظم نے قیمتی پتھروں کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق قومی پالیسی فریم ورک کی منظوری دے دی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قیمتی پتھروں کے شعبے میں اصلاحات اور اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے قومی پالیسی لائحہ عمل کی اصولی منظوری دی ہے۔ آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے رواں سال کے لیے پالیسی لائحہ عمل کے تحت اقدامات پر عملدرآمد کو

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قیمتی پتھروں کے شعبے میں اصلاحات اور اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے قومی پالیسی لائحہ عمل کی اصولی منظوری دی ہے۔

آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے رواں سال کے لیے پالیسی لائحہ عمل کے تحت اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز اور سرٹیفیکیشن سسٹم کے قیام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پالیسی لائحہ عمل میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران ملک میں قیمتی پتھروں سے متعلق دو مثالی مراکزز قائم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ قیمتی پتھروں کے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود پاکستان کی برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نجی کمپنیوں بالخصوص نوجوان کاروباری افراد کو اس شعبے میں آنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔

وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ اس شعبے کی ترقی کے لیے دستیاب مالی وسائل کی فوری فراہمی کو یقینی بنائے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos