وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے واشنگٹن میں ہیں۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اپنے چھ روزہ دورے کے دوران محمد اورنگزیب آئی ایم ایف، عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن اور ملٹی لیٹرل
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے واشنگٹن میں ہیں۔
وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اپنے چھ روزہ دورے کے دوران محمد اورنگزیب آئی ایم ایف، عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ عالمی بینک کے صدر اجے بانگا سے بھی ملاقات کریں گے اور مخصوص ممالک کے وزرائے خزانہ کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیر خزانہ گروپ24اور مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان کے سربراہی اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات کریں گے جہاں وہ اہم خطاب کریں گے۔
وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے عالمی بینک کے زیر اہتمام ایک علاقائی گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *