وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے آج اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کے دورے کے موقع پر کہی جہاں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس یونٹ کے عملے کو
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جارہا ہے۔
یہ بات انہوں نے آج اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کے دورے کے موقع پر کہی جہاں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ان کا استقبال کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس یونٹ کے عملے کو دوران تربیت چینی زبان بھی سکھائی جائیگی تاکہ سیکورٹی اور رابطوں کو زیادہ موثر بنایا جاسکے۔
ملاقات کے دوران انسداد دہشتگردی، سیکورٹی تعاون، پولیس تبادلوں کے پروگرام سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *