وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے پاکستان کیلئے چین کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں عوامی روابط اور ذرائع ابلاغ کے تبادلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک چینی وفد سے اسلام آباد میں ملاقات میں کیا۔ اطلاعات ونشریات کے
وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے پاکستان کیلئے چین کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں عوامی روابط اور ذرائع ابلاغ کے تبادلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک چینی وفد سے اسلام آباد میں ملاقات میں کیا۔
اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے، انہوں نے دونوں ممالک کے بالخصوص سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے مشہور صحافیوں اور انفلوئنسرز کیلئے ڈیجیٹل ایکسچینج پروگرام شروع کرنے کی تجویز دی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف باہمی اتفاق رائے کو فروغ دینا اور مستند خبروں کے ذریعے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔
چین اور پاکستان دونوں نے مذاکرات، تخلیقی سرگرمیوں اور عوام کی بھرپور شرکت کے ذریعے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *