صنعتوں اور پیداوارکے وزیر رانا تنویر حسین نے رمضان ریلیف پیکیج کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کے سیکٹر جی نائین کے یوٹیلٹی سٹورپر پیکیج کا آغاز کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور اشیائے ضروریہ کی رعائتی نرخوں پر دستیابی یقینی بناکر مہنگائی
صنعتوں اور پیداوارکے وزیر رانا تنویر حسین نے رمضان ریلیف پیکیج کا افتتاح کیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد کے سیکٹر جی نائین کے یوٹیلٹی سٹورپر پیکیج کا آغاز کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور اشیائے ضروریہ کی رعائتی نرخوں پر دستیابی یقینی بناکر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔
وفاقی وزیر نے حکام کو تمام یوٹیلٹی سٹورز پر ضروری اشیاء کی رعایتی نرخوں پر وافر مقدار میں دستیابی اور ان کا معیاریقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے اشیائے صرف کی مناسب قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے سخت نگرانی کرنے پر زور دیا۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایات کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کے لئے مجموعی طور پر بیس ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھرکے شہری استفادہ کریں گے۔
پیکیج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آٹھ سو سے زائد برانڈڈ اشیائے ضروریہ پر پندرہ فیصد تک رعایت دے رہی ہے۔
عوام کو مزید سہولت دینے کے لئے سٹورز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب ملک بھر میں تمام یوٹیلٹی سٹورز صبح نو بجے سے رات دس بجے تک کھلے رہیں گے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *