728 x 90

ویت نام کا ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت کا عندیہ

ویت نام کا ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت کا عندیہ

پاکستان میں ویتنام کے سفیرفام آنہ توان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقتصادی تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت کا آغاز کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے لاہور کے ایوان صنعت و تجارت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں

پاکستان میں ویتنام کے سفیرفام آنہ توان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقتصادی تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لئے پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت کا آغاز کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے لاہور کے ایوان صنعت و تجارت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے جولائی میں ہنوئی میں ہونے والے مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اجلاس میں ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت پر اتفاق کیا تھا۔

انہوں نے کہا گزشتہ سال پاکستان اور ویتنام کا تجارتی حجم پچاسی کروڑ ڈ الر تھااور توقع ہے کہ یہ رواں سال ایک ارب ڈالر سے تجاوزکرجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورویتنام نے سیاست‘ تجارت‘ ثقافت اور عوامی وفود کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos