ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر جھنگ پولیس نے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے سے ملزم اللہ دتہ جبکہ
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر جھنگ پولیس نے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے سے ملزم اللہ دتہ جبکہ تھانہ وریام کی حدود سے ملزم اعجاز احمد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان چوری، رسہ گیری، مالِ مسروقہ کی خرید و فروخت اور تھانوں میں مداخلت کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں ملوث تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ عناصر جرائم پیشہ افراد کی سہولت کاری میں بھی سرگرم تھے۔
ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا ہے کہ جرائم میں سہولت کاری کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ٹاؤٹ کلچر کے خاتمے کے لیے مؤثر اور مربوط حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ٹاؤٹوں کی سرپرستی کرنے والے افراد کے خلاف بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *