728 x 90

ٹریفک کے نظام کی بہتری اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کےلئے موثر اور عملی اقدامات کئےجا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

ٹریفک کے نظام کی بہتری اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کےلئے موثر اور عملی اقدامات کئےجا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشر یف کی ہدایت پر شہرمیں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کےلئے موثر اور عملی اقدامات کئےجا رہے ہیں۔ اس حوالہ سےڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشر یف کی ہدایت پر شہرمیں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کےلئے موثر اور عملی اقدامات کئےجا رہے ہیں۔ اس حوالہ سےڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر محمود ،ڈی ایس پی ٹریفک ،ایکسین ہائی وے، سیکرٹری ڈی آر ٹی اےاور سی او ایم سی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اوربڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کےلئے ٹریفک مینجمنٹ پلان مر تب کیا گیاہےجس کے تحت ضلع کی مرکزی شاہراہوں اور مصروف بازاروں میں غیر ضروری پارکنگ، تجاوزات اور غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز کے خاتمہ کو یقینی بنایاجائےگا۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سی اوایم سی کو ہدایات جاری کیں کہ رکشہ سٹینڈ کے لئے مختص جگہ کا فوری بندوبست کیا جائے۔ ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈی آر ٹی اے سیکر ٹری رکشوں اور بڑی گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈرز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف جاری کارروائیوں اور آپریشن میں مزید تیزی لائیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظرشہر میں دن مے کے وقت ہیوی ٹر یفک کا داخلہ مکمل طور بند کیا جائے۔ اس ضمن میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بذریعہ بائی سرگودہا روڈ سے ہوتے ہوئےجنرل بس اسٹینڈ میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نےمزید کہا کہ عوامی کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو رواں دواں رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مستقل بنیادوں پرٹھوس اقدامات جاری رہیں گے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos