728 x 90

ٹوبہ روڑ سے ملحقہ علاقوں کو نئی سیوریج لائن اور ڈسپوزل سے لنک کرنے پر کام جاری

ٹوبہ روڑ سے ملحقہ علاقوں کو نئی سیوریج لائن اور ڈسپوزل سے لنک کرنے پر کام جاری

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر ٹوبہ روڑ سے ملحقہ علاقوں کو نئی سیوریج لائن اور ڈسپوزل سے لنک کرنے پر کام جاری ہے۔اس حوالہ سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ خرم شہزاد بھٹی نے متعلقہ سائٹ کا وزٹ کیااورکنٹریکٹر کو مزید کام کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کیں ۔ انہوںنے اس موقع

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر ٹوبہ روڑ سے ملحقہ علاقوں کو نئی سیوریج لائن اور ڈسپوزل سے لنک کرنے پر کام جاری ہے۔اس حوالہ سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ خرم شہزاد بھٹی نے متعلقہ سائٹ کا وزٹ کیااورکنٹریکٹر کو مزید کام کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کیں ۔ انہوںنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج کے درینہ مسائل کا مستقل بنیادوں پر ازالہ جاری ہے۔اس ضمن میں ڈسپوزل اسٹیشن کو مکمل طور پر فنگشنل کر دیا گیا۔ ملحقہ علاقوں میں سیوریج کے حوالے سے بد ترین صورتحال کا سامنا تھا۔ڈسپوزل اسٹیشن سے متعلقہ لائنوں کی صفائی،نئے مین ہولز کی تعمیر اور مسنگ لائنوں کو لنک کر دیا گیا ہے۔بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ خرم شہزاد بھٹی نےمیگا سیوریج بحالی منصوبہ کے تحت اجالا موڑ پر جاری مین سیوریج لائنوں کی تنصیب اور دیگر منصوبوں پر جاری کام کی تیز رفتاری کا جائزہ لیا اور کنسلٹنٹس کو مزید کام تیز کروانے کی ہدایات جاری کیں ۔اس دوران متعلقہ افسران نے جاری سیوریج بحالی منصوبوں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ سیوریج بحالی منصوبہ پرمقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائیگا۔مزید برآں ایڈمنسٹریٹر میونسپل جھنگ خرم شہزاد بھٹی نے گوجرہ روڈ کا دورہ کیا اور تمام متعلقہ افسران اور ورلڈ بینک کے کنسلٹنٹس کو ہدایت کی کہ گوجرہ روڈ کی بحالی کا کام 15 دنوں میں مکمل کیا جائے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos