728 x 90

پانڈا بانڈ کا اجراء پاکستانی معیشت پر چینی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہے، وزیرخزانہ

پانڈا بانڈ کا اجراء پاکستانی معیشت پر چینی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہے، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے کامیاب اجرا کو چین اور بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں کے ساتھ ملک کے معاشی اور مالیاتی تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے۔ وہ آج بیجنگ میں پانڈہ بانڈ کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے کامیاب اجرا کو چین اور بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں کے ساتھ ملک کے معاشی اور مالیاتی تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے۔

وہ آج بیجنگ میں پانڈہ بانڈ کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کامیاب اجرا اعتماد، شراکت داری، اختراع، مالی تعاون ، پائیدار ترقی اور علاقائی روابط کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ پاکستان اور چین باہمی احترام، سٹریٹجک اعتماد اور ایک دوسرے کی ترقی کے لیے غیر متزلزل حمایت پر مبنی سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈ کا اجرا دو طرفہ اقتصادی تعاون کی بڑھتی ہوئی مضبوطی اور پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر چینی اداروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان نے دو سال کی جامع تیاری اور چینی ریگولیٹرز، ترقیاتی شراکت داروں، مشیروں اور مارکیٹ کے شرکا کے ساتھ تعاون سے کامیابی کے ساتھ 7.2 ارب چینی یوآن کا پانڈا بانڈ پروگرام شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1.75 ارب چینی یوآن مالیت کے پہلے بانڈ کے اجرا پر زبردست ردعمل سامنے آیا اور اسے زیادہ پذیرائی ملی جو پاکستان کی معیشت اور اصلاحاتی ایجنڈے پر سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کی عکاسی ہے۔

پاکستان کی اقتصادی ترقی سے متعلق بات کرتے ہوئے، محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت میں ازسرنو استحکام آرہا ہے، منظم اصلاحات ہو رہی ہیں اور مستقبل کے حوالے سے تبدیلی آرہی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos