728 x 90

پاکستان،اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزہ کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ

پاکستان،اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزہ کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ

پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزہ کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید اور اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل، سفیر ریکارڈو گوارِلیا نے روم میں معاہدے پر دستخط کئے۔ دستخط کی تقریب سے پہلے فریقین نے اقوام متحدہ

پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزہ کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید اور اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل، سفیر ریکارڈو گوارِلیا نے روم میں معاہدے پر دستخط کئے۔

دستخط کی تقریب سے پہلے فریقین نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر جاری دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ملکوں نے معاہدے کو باہمی اعتماد اور دوستی کا مظہر اور موجودہ دوطرفہ تعاون کے نظام میں ایک اہم اضافہ قرار دیا ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos