728 x 90

پاکستان،ترکیہ کاباہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

پاکستان،ترکیہ کاباہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈار نے آج استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 51ویں اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ دیرینہ برادرانہ تعاون کو مزید وسعت اور فروغ

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈار نے آج استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 51ویں اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ دیرینہ برادرانہ تعاون کو مزید وسعت اور فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اسرائیل کے جاری حملوں کو بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی کھلی    خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے ایران کی خودمختاری، علاقائی سا  لمیت اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا اور کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں فریقوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری طور پر رکوانے اور غزہ کے محصور لوگوں کو انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے صدر رجب طیب اردوان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے ساتھ پائیدار دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

نائب وزیراعظم نے صدر اردوان کو اسلامی تعاون یوتھ فورم کی جانب سے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا کامیاب اجلاس کے کامیاب انعقاد پر انکے قائدانہ کردار کے اعتراف میں دیے گئے ایوارڈ پر مبارکباد بھی دی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos