وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چینی مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری نہ صرف فوری ضروریات کے لیے اہم ہے بلکہ طویل مدتی حکمتِ عملی کا حصہ بھی ہے، جس میں مالی جدت، تنوع اور علاقائی انضمام شامل ہیں۔وہ آج بیجنگ میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے چیئرمین مسٹر لیاو
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چینی مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری نہ صرف فوری ضروریات کے لیے اہم ہے بلکہ طویل مدتی حکمتِ عملی کا حصہ بھی ہے، جس میں مالی جدت، تنوع اور علاقائی انضمام شامل ہیں۔وہ آج بیجنگ میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے چیئرمین مسٹر لیاو لن سے بات چیت کر رہے تھے۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے بینک کی مسلسل مالی معاونت، ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ اور قرضوں کی ری فنانسنگ پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں سرمایہ کاری، تجارتی فنانسنگ اور مالیاتی تنوع کے نئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا اصلاحاتی پروگرام معیشت میں پائیدار استحکام، مضبوطی اور ترقی لانے کے لیے بنایا گیا ہے۔دونوں جانب اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک چین مالی و اقتصادی تعاون ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جس میں بینکنگ، سرمایہ کاری اور کیپیٹل مارکیٹس کے شعبوں میں مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے، مضبوط مالی ڈھانچے قائم کرنے اور اصلاحات کے ذریعے اس تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *