پاکستان اور چین نے آہنی اور سدا بہار سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کےمشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ اعادہ آج (جمعرات) بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان ،چین تعلقات کی مثبت پیش رفت
پاکستان اور چین نے آہنی اور سدا بہار سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کےمشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ اعادہ آج (جمعرات) بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان ،چین تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی علاقائی سا لمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے غیرمتزلزل حمایت پر چینی قیادت اور قوم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ کی ولولہ انگیز قیادت میں چین کی متاثر کن تبدیلی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے چین کی سرمائے کی منڈی میں پانڈا بانڈز پیش کرنے کے پاکستان کے ارادے سے بھی آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے ایم ایل ون پر جلد عملدرآمد اور گوادربندرگاہ کی تشکیل نو اور اسے فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں فریقین نے پانچ نئی راہداریوں پر مشتمل سی پیک کے اپ گریڈ شدہ دوسرے مرحلے پر مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مفاہمت کی دوطرفہ یادداشتوں اور اعلان کردہ معاہدوں کے تبادلے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اس کی ترقی کی کامیابیوں کی تقلید کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوںنے پاکستان کی جاری اصلاحاتی کوششوں کے امید افزاء نتائج کی وجہ چین کی حمایت کو قرار دیا اور چینی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈہ بانڈز کے اجراء کیلئے پاکستان کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔
پاکستان کی اقتصادی ترقی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے ایم ایل ون قراقرم ہائی وے کی ری الائمنٹ اور گوادر پورٹ جیسے اہم منصوبوں پر جلد عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنمائوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے اور اس کی پانچ نئی راہداریوں کے لئے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا۔ شہبازشریف نے آٹھ سو سے زائد کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ حالیہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے بالخصوص زراعت‘ کان کنی و معدنیات‘ ٹیکسٹائل‘ صنعتی شعبے اور آئی ٹی میں بی ٹی بی سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔
انہوں نے صدر شی جن پنگ کے عالمی اقدامات کے لئے بھی پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوںممالک اگلے سال پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائیں گے۔
دونوں رہنمائوں نے مختلف شعبوںمیں تعاون بڑھانے کے کئی معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *