728 x 90

پاکستان،یواے ای کا پری امیگریشن کلیئرنس سسٹم کے معاہدے پردستخط کرنے پر اتفاق

پاکستان،یواے ای کا پری امیگریشن کلیئرنس سسٹم کے معاہدے پردستخط کرنے پر اتفاق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے “پری امیگریشن کلیئرنس” سسٹم کے حوالے سے باضابطہ معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات کے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز و پورٹ سکیورٹی احمد بن لاحج الفلاسی کی سربراہی میں ایک وفد کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے “پری امیگریشن کلیئرنس” سسٹم کے حوالے سے باضابطہ معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات کے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز و پورٹ سکیورٹی احمد بن لاحج الفلاسی کی سربراہی میں ایک وفد کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

نئے نظام کا آغازآزمائشی منصوبے کے طور پر پہلے مرحلے میں کراچی سے کیا جائے گا۔

ملاقات میں پاک ،یو اے ای تعلقات، باہمی تعاون اور مسافروں کیلئے امیگریشن کا عمل مزید آسان بنانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پری امیگریشن کلیئرنس نظام کے تحت مسافروں کی امیگریشن اور متعلقہ کلیئرنس پاکستان ہی میں مکمل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کے نفاذ کے بعد جب مسافر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے تو انہیں امیگریشن کی طویل کارروائی سے گزرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ مقامی مسافر کی طرح سیدھا ایئرپورٹ سے باہر نکل سکیں گے۔

یو اے ای کے وفد نے اس اقدام کو دونوں ملکوں کے عوام کیلئے مفید قرار دیتے ہوئے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos