728 x 90

پاکستان ، آذربائیجان کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور

پاکستان ، آذربائیجان کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور

پاکستان اور آذربائیجان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کااظہار آج (جمعہ) کو وزیرِاعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر لہام علییف کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیاگیا۔ وزیرِاعظم نے گزشتہ روز آذربائیجان کے علاقے نخچیوان پرڈرون حملوں کی شدید

پاکستان اور آذربائیجان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ان خیالات کااظہار آج (جمعہ) کو وزیرِاعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر لہام علییف کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیاگیا۔

وزیرِاعظم نے گزشتہ روز آذربائیجان کے علاقے نخچیوان پرڈرون حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جن میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے آذربائیجان کی قیادت کو یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے اوران سے بھرپوراظہاریکجہتی کرتاہے۔

انہوں نے صدرلہام علییف کو ایران اور خلیجی خطے میں جاری بحران کے بعد پاکستان کی سفارتی رابطہ کاری کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

صدرلہام علییف نے ٹیلی فون کرنے پروزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی جانب سے اظہارِ یکجہتی اور حمایت کے جذبے کو سراہا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos