728 x 90

پاکستان ، ازبکستان کا تین سال میں دو ارب ڈالر کا تجارتی ہدف مقرر کیاہے،ہارون اختر

پاکستان ، ازبکستان کا تین سال میں دو ارب ڈالر کا تجارتی ہدف مقرر کیاہے،ہارون اختر

پاکستان اور ازبکستان نے ترجیحی شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے ورکنگ گروپس قائم کیے ہیں۔ اس بات پر اتفاق رائے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان-ازبکستان بین الحکومتی کمیشن کے دسویں اجلاس میں طے پایا۔ بعدمیں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے کہا کہ انہوں

پاکستان اور ازبکستان نے ترجیحی شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے ورکنگ گروپس قائم کیے ہیں۔

اس بات پر اتفاق رائے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان-ازبکستان بین الحکومتی کمیشن کے دسویں اجلاس میں طے پایا۔

بعدمیں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے کہا کہ انہوں نے مستقبل کے تعاون کے لیے لائحہ عمل بھی ترتیب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف تین سال میں دو ارب ڈالر کے تجارتی ہدف تک پہنچنا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ دونوں فریقوں نے افغانستان کے راستے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان زمینی رابطے پر بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے دواسازی، ٹیکسٹائل اور چمڑے میں کاروباری وفود کے تبادلے میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے۔

اس موقع پر ازبک وزیر برائے صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری نے کہا کہ ان کا ملک تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos