728 x 90

پاکستان افغانستان میں استحکام کیلئے کردارادا کرنے کوتیارہے،عاصم افتخار

پاکستان افغانستان میں استحکام کیلئے کردارادا کرنے کوتیارہے،عاصم افتخار

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کی غرض سے تعمیری اور متحرک کردار ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی معیشت کو مستحکم کرنے،

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کی غرض سے تعمیری اور متحرک کردار ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی معیشت کو مستحکم کرنے، بینکاری نظام کو بحال کرنے سے

متعلق طریقہ کار کے جائزے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پیدا ہونے والی دہشت گردی ہمسایہ ممالک خصوصاً پاکستان کیلئے شدید خطرہ ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کے پاس اس امر کے ٹھوس شواہد ہیں کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ جیسے گروہوں کے ساتھ ٹی ٹی پی کا تعاون جاری ہے جس کا مقصد پاکستان میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos