728 x 90

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے پر پی ایم ڈی سی کے صدر کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے  کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے پر پی ایم ڈی سی کے صدر کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے دوران سماعت کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمیشن کے صدر کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ سماعت صحافی سعد یہ مظہر کی طرف سے دائر کی گئی شکایت پر کی گئی ۔ سعدیہ مظہر نے  پی ایم ڈی سی سے معلومات تک رسائی کے

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے دوران سماعت کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کمیشن کے صدر کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ سماعت صحافی سعد یہ مظہر کی طرف سے دائر کی گئی شکایت پر کی گئی ۔ سعدیہ مظہر نے  پی ایم ڈی سی سے معلومات تک رسائی کے  حق کے ایکٹ 2017 تحت معلومات طلب کیں پیشگی نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود کوئی نمائندہ سماعت میں شریک نہیں ہوا جس پر کمیشن نے حکم دیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کے صدر کو شو کا زنوٹس جاری کیا جائے جس کی ایک کاپی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنر اور کو آرڈی نیشن کے سیکرٹری کو بھی بھیجی جائے صد رکو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ معلومات تک رسائی کے حق ایکٹ 2017 کی دفعہ 20 ایف کے تحت کمیشن سے احکامات کی تعمیل میں نا کامی پر ان کے خلاف کارروائی کیوں شروع نہیں کی جانی چاہیے درخواست گزار سعد یہ مظہر نے پی ایم ڈی سی سے ان میڈیکل کالجز کی صو بہ وار فہرست فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جن کے خلاف جنوری 2021 سے اب تک داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز میں بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئیں تھیں ساتھ انکے خلاف کیے گئے اقدامات کی تفصیلات اور ان میڈیکل کالجز کی فہرست بھی مانگی تھی جن پر عطیات یا دیگر طریقوں سے زیادہ فیسیں مانگنے یا وصول کرنے کا الزام ہے اور ساتھ ہی ان شکایات پر کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات بھی طلب کیں تھیں مزید برآں انہوں نے پی ایم ڈی سی کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات کی درخواست کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پرائیویٹ کالجز مقررہ فیس کے ڈھانچے اور پی ایم ڈی سی کی جانب سے اسی عرصے کےدوران داخلوں میں بے ضابطگیوں کے لیے میڈیکل کالجز کے خلاف کی گئی انکوائری رپورٹس بھی دی جائیں کمیشن نے پی ایم ڈی سی کے صدر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 25 ستمبر 2024 کو ہونے والی اگلی سماعت میں حاضر ہوں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos