728 x 90

پاکستان اورایران کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق

پاکستان اورایران کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق

پاکستان اور ایران نے تجارت، سرمایہ کاری اورکاروبار سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت کے موجودہ حجم کو آئندہ چند برسوں میں تین ارب ڈالر سے بڑھا کر دس ارب ڈالر تک لایا جائیگا۔ انہوں نے

پاکستان اور ایران نے تجارت، سرمایہ کاری اورکاروبار سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت کے موجودہ حجم کو آئندہ چند برسوں میں تین ارب ڈالر سے بڑھا کر دس ارب ڈالر تک لایا جائیگا۔

انہوں نے تہران کے دورے سے قبل ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سے چار برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایک سوال پر وزیراعظم نے کہاکہ انہیں پورا یقین ہے کہ دونوں ملکوں کی اقتصادی تقدیر ایک دوسرے سے وابستہ ہے کیونکہ وہ تقریبا نوسوکلومیٹر طویل سرحد سے جڑے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور ایران کے سیستان بلوچستان کے درمیان مضبوط اقتصادی روابط پورے خطے کیلئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ دہشتگردی سے نمٹنے میں بھی انتہائی موثر ہوسکتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان اور ایران کے درمیان پائیدار اقتصادی اشتراک عمل کی ضرورت پر زور دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos