پاکستان اورترکیہ نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل تبدیلی اورجدت سازی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن کی وزیرشزہ فاطمہ خواجہ اور پاکستان میں ترکیے کے سفیر ڈاکٹرعرفان ناظیروغلو کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرشزہ
پاکستان اورترکیہ نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل تبدیلی اورجدت سازی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن کی وزیرشزہ فاطمہ خواجہ اور پاکستان میں ترکیے کے سفیر ڈاکٹرعرفان ناظیروغلو کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرشزہ فاطمہ نے زوردیاکہ پاکستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کاعمل تیز کرنے، جدت سازی کوفروغ دینے اورنوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں ترکیے کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
ترک سفیر نے پاکستان کے ساتھ ڈیجیٹل رابطوںکووسعت دینے، معلومات کے تبادلے کوفروغ دینے اورنئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ قریبی شراکت داری کے عزم کااعادہ کیا جو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی صلاحیت سازی میں معاون ثابت ہوگا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *