728 x 90

پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوطرفہ تجارت، صنعتی ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوطرفہ تجارت، صنعتی ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور بنگلہ دیش مربوط کوششوں سے دوطرفہ تجارت اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے پر متفق ہو گئے ہیں۔ یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور بنگلہ دیش کے صنعتوں کے مشیر عدیل الرحمان خان کے درمیان ڈھاکہ میں ملاقات کے دوران ہوا۔ وزیرتجارت نے مشترکہ اقدامات اور سرمایہ کاری کے

پاکستان اور بنگلہ دیش مربوط کوششوں سے دوطرفہ تجارت اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے پر متفق ہو گئے ہیں۔

یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور بنگلہ دیش کے صنعتوں کے مشیر عدیل الرحمان خان کے درمیان ڈھاکہ میں ملاقات کے دوران ہوا۔

وزیرتجارت نے مشترکہ اقدامات اور سرمایہ کاری کے ذریعے بنگلہ دیش کی صنعتی ترقی کا حصہ بننے میں پاکستان کی گہری دلچسپی پر زور دیا۔

اس سے پہلے ڈھاکہ ایوان صنعت و تجارت کے دورے کے دوران وزیر تجارت نے بنگلہ دیش کے تاجروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان سے سیمنٹ، چینی، جوتے اور چمڑے کی مصنوعات درآمد کریں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos