پاکستان اور ترکيہ کا باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ پر اتفاق
پاکستان اور ترکيہ نے مختلف شعبوں ميں تعلقات کو فروغ دينے کے عزم کا اظہار کيا ہے۔ اس عزم کا اظہار استنبول ميں وزير داخلہ محسن نقوی اورترکيہ کے وزير دفاع ياسر گلر کے…

پاکستان اور ترکيہ نے مختلف شعبوں ميں تعلقات کو فروغ دينے کے عزم کا اظہار کيا ہے۔
اس عزم کا اظہار استنبول ميں وزير داخلہ محسن نقوی اورترکيہ کے وزير دفاع ياسر گلر کے درميان ملاقات ميں کيا گيا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترکيہ کے وزير ياسر گلر نے عالمی نمائش ميں شرکت پر محسن نقوی کا شکريہ ادا کيا اور عالمی شراکت داری ميں اضافے کيلئے ايسے پروگراموں کي اہميت کو اجاگر کيا۔
وزيرداخلہ محسن نقوی نے ترکيہ کے وزير کو پاکستان ميں آئيڈياز نمائش ميں شرکت کی دعوت دی جو خطے ميں جدت اور ترقی کے اظہار کيلئے منعقد کی جاتی ہے۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات ميں مثبت پيش رفت کو سراہا اوربالخصوص باہمی مفاد کيلئے مختلف شعبوں ميں تعاون کی نئی راہيں تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کيا۔


