پاکستان اور روس نے تجارت ، سرمایہ کاری ،توانائی اورپارلیمانی رابطوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار آج (منگل) اسلام آباد میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق اور روسی فیڈریشن کی سٹیٹ ڈومہ کے ڈپٹی چیئرمین
پاکستان اور روس نے تجارت ، سرمایہ کاری ،توانائی اورپارلیمانی رابطوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار آج (منگل) اسلام آباد میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق اور روسی فیڈریشن کی سٹیٹ ڈومہ کے ڈپٹی چیئرمین الیگزنیڈر باباکوف کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ایاز صادق نے پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کااظہار کیا۔
الیگزنیڈر باباکوف نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے اپنے ملک کے پختہ عزم کا اظہارکیا۔انہوں نے علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کیلئے پاکستان کی متوازن ، عملی اور ذمہ دارانہ سوچ کو سراہا۔
ادھر ملائیشیا کی سینٹ کے نائب صدر داتک نورجزلان بن تن سری محمد سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی اعتماد ، احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی قریبی اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔
داتک نورجزلان بن تن سری محمد نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کو سراہتے ہوئے تسلیم کیا کہ اس میں علاقائی امن اوراستحکام کے پاکستان کے جمہوری عزم کو موثر طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *