728 x 90

پاکستان اور ملائیشیا کا باہمی عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور ملائیشیا کا باہمی عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور ملائیشیا نے علاقائی سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں باہمی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار ملائیشیا کی دفاعی افواج کے سربراہ جنرل تان سری حاجی محمد نظام بن حاجی جعفر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد

پاکستان اور ملائیشیا نے علاقائی سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں باہمی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار ملائیشیا کی دفاعی افواج کے سربراہ جنرل تان سری حاجی محمد نظام بن حاجی جعفر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے درمیان آج(بدھ) کو راولپنڈی میں ملاقات کے دوران کیاگیا۔

ملاقات کے دوران، فریقین نے عالمی اور علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر جامع بات چیت کی اور دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos