خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیر خزانہ نے پاکستان کیلئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی مسلسل معاونت کو سراہاممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہارامریکہ کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریفخوراک کے ضیاع اور نقصان سے متعلق آگاہی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہےکابینہ کمیٹی کی ایف آئی اے ایکٹ سمیت مختلف قوانین میں ترامیم کی منظوریجامع ادارہ جاتی اصلاحات سے ملکی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے میں مدد ملی ہے، وزیراعظمحکومت پنجاب کے عوامی فلاحی اقدام میت منتقلی سروس، تکریم کے ساتھ کا ضلع جھنگ میں باقاعدہ آغاز کردیا گیاغیر قانونی اسلحہ رکھنے، نمائش اور خرید و فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم، ڈی پی او ساجد حسین
معیشت

پاکستان اور ملائیشیا کا چاول برآمدات، حلال سرٹیفیکیشن اور غذائی تحفظ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ملائیشیا نے چاول کی برآمدات، حلال سرٹیفیکیشن کے معیار اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ مفاہمت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے سیکرٹری عامر…

پاکستان اور ملائیشیا کا چاول برآمدات، حلال سرٹیفیکیشن اور غذائی تحفظ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ملائیشیا نے چاول کی برآمدات، حلال سرٹیفیکیشن کے معیار اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ مفاہمت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے سیکرٹری عامر علی احمد کی قیادت میں پاکستانی وفد اور ملائیشیا کے حکام کے درمیان آج کوالالمپور میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے دوران ہوئی۔

ملاقاتوں میں چاول کی برآمدات، حلال سرٹیفیکیشن کے معیار اور غذائی تحفظ کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

مذاکرات میں ملائیشیا کو پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔

ملاقات میں ملائیشیا انٹرنیشنل حلال شوکیس میں پاکستان کی بھرپور شرکت کا اعادہ کیا گیا اور دونوں جانب سے دوطرفہ تجارت کے فروغ، مارکیٹ روابط مضبوط بنانے اور علاقائی غذائی تحفظ میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

دونوں ملکوں نے حلال زرعی غذائی شعبے میں دوطرفہ تعاون آگے بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں چاول، گوشت، پولٹری، ماہی گیری اور آبی زراعت کی ٹیکنالوجیز، جانوروں کی ویکسین، حیاتیاتی تحفظ کے اقدامات اور حلال جیلاٹن کی فراہمی شامل ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں