نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ مضبوط معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار پاکستان میں نیدرلینڈز کی سفیر ہینی فوکل ڈی وریز نے وزیرتجارت جام کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں فریقین نے زراعت، ٹیکنالوجی، ماہی پروری اور ٹیکسٹائل پر خصوصی توجہ کے ساتھ
نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ مضبوط معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار پاکستان میں نیدرلینڈز کی سفیر ہینی فوکل ڈی وریز نے وزیرتجارت جام کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات میں فریقین نے زراعت، ٹیکنالوجی، ماہی پروری اور ٹیکسٹائل پر خصوصی توجہ کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرتجارت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔
انہوں نے پرانی مشینری کو جدید مشینری سے تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جی ایس پی پلس سے قطع نظر، زراعت او ر صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ضرور ت ہے۔
جام کمال نے آئی ٹی ‘ زراعت’ اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کے سرمایہ کاروں کے ساتھ نیدرلینڈز کے غیر ملکی تجارت کے وزیر کوپاکستان کے دورے کی دعوت دی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *