پاکستان اور چین نے خلیج اور مشرق وسطی کے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کیلئے مشترکہ طور پر پانچ نکاتی اقدام تجویز کیا ہے۔ اس اقدام پر اتفاق رائے آج بیجنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ Wang Yi کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے
پاکستان اور چین نے خلیج اور مشرق وسطی کے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کیلئے مشترکہ طور پر پانچ نکاتی اقدام تجویز کیا ہے۔
اس اقدام پر اتفاق رائے آج بیجنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ Wang Yi کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے فوری طور پر جنگ ختم کرنے پر زور دیا اور تنازع کو پھیلنے سے روکنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی امداد جنگ سے متاثرہ تمام علاقوں تک پہنچنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور خلیجی ریاستوں کی خودمختاری، علاقائی سا لمیت، قومی آزادی اور سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔
دونوں ممالک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل حل ہے۔
چین اور پاکستان مذاکرات شروع کرنے میں متعلقہ فریقوں کی حمایت کرتے ہیں۔
دونوں فریقوں نے تنازع کے فریقوں سے شہریوں پر حملے فوری طور پر بند کرنے اور عالمی انسانی قانون کی مکمل پابندی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے توانائی، ڈی سیلینیشن اور بجلی کی تنصیبات ، جوہری بجلی گھروں جیسے پرامن جوہری انفراسٹرکچر سمیت اہم بنیادی ڈھانچے پر حملہ نہ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
جہازرانی کے راستوں کی حفاظت کے حوالے سے چین اور پاکستان نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں اور عملے کے ارکان کی حفاظت کو یقینی بنائیں، شہری اور تجارتی جہازوں کو جلد اور محفوظ انداز سے گزرنے کی اجازت دیں، اور آبنائے ہرمز کے ذریعے معمول کی ترسیل کو جلد از جلد بحال کریں۔ انہوں نے حقیقی کثیرجہتی نظام پر عمل کرنے اور اقوام متحدہ کی بالادستی کو مشترکہ طور پر مضبوط کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔
دونوں فریقوں نے اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون کے مقاصد پر مبنی قیام امن کے جامع لائحہ عمل اور دیرپا امن کو حقیقت میں بدلنے کیلئے ایک معاہدے پر پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *