پاکستان اور چین نے باہمی اعتماد، احترام اور علاقائی امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی سدا بہار سٹرٹیجک شراکت داری کومزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اعادہ صدر آصف علی زرداری اور چین کے نائب صدر ہان ژینگ کے درمیان دوحہ میں دوسری سماجی ترقیاتی عالمی کانفرنس
پاکستان اور چین نے باہمی اعتماد، احترام اور علاقائی امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی سدا بہار سٹرٹیجک شراکت داری کومزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اعادہ صدر آصف علی زرداری اور چین کے نائب صدر ہان ژینگ کے درمیان دوحہ میں دوسری سماجی ترقیاتی عالمی کانفرنس کے موقع پر ملاقات میں کیا گیا۔
انہوں نے علاقائی اور عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
اپنے حالیہ دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اورسدابہار سٹرٹیجک شراکت دار ہیں۔
انہوں نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔
صدر مملکت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کامیاب عملدرآمدمیں چین کی مسلسل شراکت داری کو سراہاجو اب اعلیٰ معیار کی ترقی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
اس موقع پر چینی نائب صدر نے کہا کہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا، جس میں ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، آئی ٹی، زراعت اور پیشہ وارانہ فنی تربیت جیسے شعبے شامل ہوں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *