728 x 90

پاکستان خطے میں امن و خوشحالی کوفروغ دینے کیلئےپرعزم ہے،قائم مقام صدر

پاکستان خطے میں امن و خوشحالی کوفروغ دینے کیلئےپرعزم ہے،قائم مقام صدر

قائم مقام صدر سید یوسف رضاء گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پارلیمانی روابط اور اقتصادی تعاون کے ذریعے خطے میں امن و خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ازبک اسپیکر نورالدین مویدن خانویخ اسماعیلوف سے گفتگو کے دوران اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کی دوطرفہ

قائم مقام صدر سید یوسف رضاء گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پارلیمانی روابط اور اقتصادی تعاون کے ذریعے خطے میں امن و خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔

ایوان صدر اسلام آباد میں ازبک اسپیکر نورالدین مویدن خانویخ اسماعیلوف سے گفتگو کے دوران اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کی دوطرفہ تجارت 27 ملین ڈالر سے بڑھ کر 111 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے ۔

قائم مقام صدر کا مزید کہناتھا کہ دونوں ممالک کا ہدف آئندہ چار سال میں دوطرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹرانس افغان ریلوے منصوبہ پاکستان و ازبکستان کو افغانستان کے راستے جوڑنے کا اہم ذریعہ ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ ریلوے منصوبے کی کامیاب تکمیل سے علاقائی روابط، تجارت اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos