728 x 90

پاکستان خطے میں امن کیلئے سفارتی سطح پر مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے، وزیراعظم

پاکستان خطے میں امن کیلئے سفارتی سطح پر مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے سفارتی سطح پر مخلصانہ اور بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے رات قوم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان خطے اور برادر اسلامی ممالک کو ایک تباہ کن تنازعے اور اس کے منفی نتائج سے محفوظ رکھنے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے سفارتی سطح پر مخلصانہ اور بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے رات قوم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان خطے اور برادر اسلامی ممالک کو ایک تباہ کن تنازعے اور اس کے منفی نتائج سے محفوظ رکھنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کی راہ اجتماعی مشاورت اور دانشمندی کے ذریعے ہموار کی جاسکتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے متعدد مواقع پر ایران اور خلیجی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اِن کوششوں پر مکمل لگن اور اخلاص کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اس مصالحتی عمل کی کامیابی کو یقینی بنانے میں انتہائی فعال اور کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

معاشی شعبے کے حوالے سے، شہباز شریف نے کہا کہ دنیا اس وقت ایک غیر معمولی اور نہایت مشکل صورتحال کا سامنا کر رہی ہے، جہاں بڑی معیشتیں بھی بے بس  نظر آتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک، باوجود وافر وسائل کے، شدید معاشی بحرانوں کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر پچانوے روپے اور ڈیزل میں فی لیٹر دو سو تین روپے اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے یہ بوجھ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos