پاکستان نے غیر ملکی قبضے کی صورتحال میں ظلم و جبر کے آلے کے طور تشدد کے منظم استعمال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ اس تشویش کا اظہاردفترخارجہ کی جانب سے متاثرین تشددکی حمایت کے عالمی دن کے موقع پرجاری ایک بیان میں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان دنیا بھر میں
پاکستان نے غیر ملکی قبضے کی صورتحال میں ظلم و جبر کے آلے کے طور تشدد کے منظم استعمال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔
اس تشویش کا اظہاردفترخارجہ کی جانب سے متاثرین تشددکی حمایت کے عالمی دن کے موقع پرجاری ایک بیان میں کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان دنیا بھر میں تشدد کا شکار ہونے والے افراد سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہے اورتشدد کے خاتمے و انسانی وقار کے تحفظ کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد میں قابض قوتوں کی جانب سے بدترین تشدد کا سامنا کر رہے ہیں ۔اس دن کے موقع پر پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ان قابض طاقتوں کے مظالم کی مذمت کرے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *