پاکستان روئنگ ٹیم نے ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں تاریخ سازکامیابی حاصل کرتے ہوے سونے کے دس میڈلز جیتنے سمیت کل 14میڈلز اپنے نام کر لے۔ تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں منعقدہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پچیس ممالک نے حصہ لیا جس میں پاکستان نے 10 طلائی، 3 چاندی اور 1
پاکستان روئنگ ٹیم نے ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں تاریخ سازکامیابی حاصل کرتے ہوے سونے کے دس میڈلز جیتنے سمیت کل 14میڈلز اپنے نام کر لے۔
تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں منعقدہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پچیس ممالک نے حصہ لیا جس میں پاکستان نے 10 طلائی، 3 چاندی اور 1 کانسی کا تمغہ جیتا۔
پاکستانی دستے میں کھلاڑیوں کی محدود تعداد کے باوجود پاکستان روئنگ ٹیم نے بھارت، ایران، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا اور فضاوں میں قومی ترانہ گونجا۔
ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستان روئنگ فیڈریشن اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے قومی ہیروز کا وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال کیا۔
رونگ فیڈریشن اور دگر اسٹیک ہولڈرز نے وفاقی حکومت، پاکستان سپورٹس بورڈ، پنجاب سپورٹس بورڈ سے اپیل کی کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزای کرنے کیلے انکے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے سمیت نقد انعامات سے نوازے۔
پاکستان رونگ فیڈریشن کے صدر حمدان نذیر اور کے چیئرمین رضوان الحق نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ روئنگ کے کھلاڑی بھی اب عالمی سطح پر میڈل حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں وفاقی اور پنجاب حکومت اس کھیل کی سرپرستی کرے ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *