728 x 90

پاکستان سے کشیدگی کے دوران بھارت عالمی بیانیہ قائم کرنے میں ناکام رہا،شیوشنکر

پاکستان سے کشیدگی کے دوران بھارت عالمی بیانیہ قائم کرنے میں ناکام رہا،شیوشنکر

بھارت کی قومی سلامتی کے سابق مشیر شیو شنکر نے کہا ہے کہ پاک، بھارت کشیدگی کے دوران بھارت عالمی بیانیہ قائم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فوری طور پر واضح ثبوت اور شواہد کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا کے

بھارت کی قومی سلامتی کے سابق مشیر شیو شنکر نے کہا ہے کہ پاک، بھارت کشیدگی کے دوران بھارت عالمی بیانیہ قائم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فوری طور پر واضح ثبوت اور شواہد کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا کے سامنے اپنی پوزیشن مضبوط کی۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی سست اور کمزور سفارتی حکمت عملی نے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

شیو شنکر نے بھارتی میڈیا کے جذباتی اور سنسنی خیز کوریج کے طرز عمل پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے عالمی برادری میں بھارت کی سنجیدگی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos