728 x 90

پاکستان عالمی سطح پر اور علاقائی سیاست اہم کردار ادا کر رہا ہے، اعظم نذیر تارڈ

پاکستان عالمی سطح پر اور علاقائی سیاست اہم کردار ادا کر رہا ہے، اعظم نذیر تارڈ

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف نکات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اور علاقائی سیاست اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک پاکستان کو دعوت دے رہے ہیں اور کئی رہنما پاکستان

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف نکات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اور علاقائی سیاست اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک پاکستان کو دعوت دے رہے ہیں اور کئی رہنما پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

وزیر قانون نے فلسطین کے معاملے کے حوالے سے کہا کہ ریاست فلسطین نے اس معاملے کو حل کرنے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لئے زیربحث طریقہ کار کاخیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تذویراتی معاہدے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع پاکستان کے چوبیس کروڑ عوام کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

وفاقی وزیر نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے بارے میں کہا کہ صوبائی نامزدگیوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور این ایف سی میں تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے جاتے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos