728 x 90

پاکستان عالمی فورمزپرایران کے مفادات کا تحفظ کرے گا،خواجہ آصف

پاکستان عالمی فورمزپرایران کے مفادات کا تحفظ کرے گا،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تمام اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہو جائیں۔ انہوں نے آج (ہفتہ) قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت ہرعالمی فورم پر ایران کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔ وزیر دفاع نے

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تمام اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہو جائیں۔

انہوں نے آج (ہفتہ) قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت ہرعالمی فورم پر ایران کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

وزیر دفاع نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے تجویز دی کہ او آئی سی کا ایک اجلاس طلب کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے ایسے اقدام کی ضرورت پر زور دیا جو اُمت مسلمہ کے اتحاد کا عکاس ہو۔

ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنے روایتی مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہے کیونکہ اُس نے نہ تو اسرائیل کو تسلیم اور نہ ہی اُس کے ساتھ تعلقات قائم کئے۔

وزیر دفاع نے پاکستان کے خلاف حالیہ بھارتی جارحیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اِس کی بھاری قیمت چکانا پڑی اور عالمی سطح پر اُس کی ساکھ مجروح ہوئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos