728 x 90

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی سرمایہ کاری کیلئے عالمی دلچسپی میں اضافہ

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی سرمایہ کاری کیلئے عالمی دلچسپی میں اضافہ

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی اور خصوصی اقتصادی زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، جبکہ عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے برطانیہ،چین فنڈ کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی اور خصوصی اقتصادی زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، جبکہ عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے برطانیہ،چین فنڈ کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی تعاون کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران برطانیہ،چین فنڈ نے پاکستان میں ٹیکنالوجی پارکس، پاکستان اسٹیل ملز، لیتھیم ٹیکنالوجی اور کراچی میں مختلف سرمایہ کاری منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد نے پاکستان کو کمپیوٹر چپ پیکیجنگ، سیمی کنڈکٹرز، گرین انرجی چارجرز اور جدید مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا۔

اس موقع پر وفد کو”دی سلیکون ولیج” میں پاکستان کے پہلے ٹیکس فری ٹیکنالوجی زون اور پہلے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ڈیٹا سینٹر پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

برطانیہ۔چین فنڈ نے چین کے کامیاب ٹیکنالوجی پارک ماڈل کو ”دی سلیکون ولیج” کے اشتراک سے پاکستان میں متعارف کرانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے پاکستان اسٹیل ملز، چنیوٹ کے لوہے کے ذخائر اور ملک کے خصوصی اقتصادی زونز میں موجود سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر بورڈ آف انویسٹمنٹ نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو مثر انداز میں دور کیا جائے گا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی پاکستان کی جدید صنعتی صلاحیت، ٹیکنالوجی کے شعبے میں امکانات اور روشن معاشی مستقبل پر اعتماد کا مظہر ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos