عالمی پولیو کے خاتمے کے اقدام (GPEI) کے وفد نے پاکستان میں پولیو جیسی موذی بیماری کے خاتمے کے لیے حکومت کی مؤثر حکمت عملی کو سراہا ہے۔ یہ وفد اپنی دوسری دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم کے معاون برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار بھرتھ اور وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو کے خاتمے
عالمی پولیو کے خاتمے کے اقدام (GPEI) کے وفد نے پاکستان میں پولیو جیسی موذی بیماری کے خاتمے کے لیے حکومت کی مؤثر حکمت عملی کو سراہا ہے۔
یہ وفد اپنی دوسری دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم کے معاون برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار بھرتھ اور وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو کے خاتمے عائشہ رضا فاروق سے ملاقات میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہا تھا۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر ملک مختار بھرتھ نے بتایا کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی ایمرجنسی ایکشن پلان نافذ کیا جا رہا ہے، جو مؤثر اور جامع حکمت عملی پر مبنی ہے۔
عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ ہم نے ایک ٹیم کے تصور کو مؤثر بنایا ہے اور ڈیٹا پر مبنی اور مقامی ضروریات کے مطابق حکمت عملی اپناتے ہوئے پولیو مہم کے معیار کو بہتر بنایا ہے۔
وفد نے دشوار حالات میں کام کرنے والی پولیو ویکسینیشن ٹیموں کی لگن اور محنت کو سراہتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ بچوں کی صحت کے لیے اپنا یہ اہم کام جاری رکھیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *