خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چناب کالج جھنگ کے استاد پر تشدد، پرنسپل کی متاثرہ استاد سے ملاقات، مکمل تعاون اور انصاف کی یقین دہانیسائنس اور امن کا عالمی ہفتہ شروع ہوگیاوزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں کیتھ لیب کا افتتاح کر دیاپاکستان کو اکتوبر میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصولریلوے کا جدید نیٹ ورک قومی اقتصادی سالمیت اور علاقائی روابط کے لیے ناگزیر ہے، اسحاق ڈارانڈر 19 ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گاراولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے 404 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹغزہ پر اسرائیلی حملوں میں پانچ فلسطینی شہید ، دوبچوں ،بے گھر خاتون سمیت چودہ افراد زخمی
جھنگ

پاکستان نیچرل میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ کے زیرِ اہتمام طبِ یونانی پر اہم پروگرام

پاکستان نیچرل میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ کے زیرِ اہتمام طبِ یونانی: مسائل، امکانات اور مستقبل کے موضوع پر ایک اہم اور بامقصد پروگرام پریس کلب جھنگ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں ضلع جھنگ کی…

پاکستان نیچرل میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ کے زیرِ اہتمام طبِ یونانی پر اہم پروگرام

پاکستان نیچرل میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ کے زیرِ اہتمام طبِ یونانی: مسائل، امکانات اور مستقبل کے موضوع پر ایک اہم اور بامقصد پروگرام پریس کلب جھنگ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں ضلع جھنگ کی ممتاز انتظامی، طبی، صحافتی اور تجارتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔پروگرام کے مہمانِ خصوصی چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ مہمان خصوصی جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس سے شیخ مکرم وحید ،شیخ شیراز اکرم ،سیکرٹری پریس کلب جھنگ شیخ خرم سعید، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ریاض مارتھ اور صدر جھنگ چیمبر آف سمال کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالقیوم نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔اس موقع پر صدر پاکستان نیچرل میڈیکل ایسوسی ایشن پروفیسر اظہر خان بلوچ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مطابق پاکستان میں 65 سے 70 فیصد آبادی روایتی اور متبادل طب، خصوصاً طبِ یونانی، سے مستفید ہو رہی ہے، جو اس نظامِ علاج کی افادیت اور عوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبِ یونانی ایک مکمل، قدرتی اور سائنسی بنیادوں پر قائم نظامِ علاج ہے جسے جدید تحقیق اور معیاری تعلیم کے ذریعے عالمی سطح پر متعارف کرانے کی اشد ضرورت ہے۔پروفیسر اظہر خان بلوچ نے مزید کہا کہ اگر حکومت طبِ یونانی کو قومی صحت پالیسی کا مؤثر حصہ بناتے ہوئے تحقیق، رجسٹریشن اور ریگولیٹری نظام کو مضبوط کرے تو نہ صرف عوام کو سستا اور محفوظ علاج میسر آئے گا بلکہ ہربل انڈسٹری کے فروغ سے ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ طبِ یونانی ہمارے ثقافتی اور طبی ورثے کا قیمتی سرمایہ ہے اور ایسے پروگرام عوامی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔مقررین نے طبِ یونانی کو درپیش چیلنجز، معیاری تعلیم، تحقیق، ادویات کے معیار اور غیر مستند پریکٹس کے خاتمے پر زور دیا اور حکومت سے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا۔پروگرام کے اختتام پر سیلاب کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے اور فنِ طب کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔آخر میں پاکستان نیچرل میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ کی قیادت نے تمام معزز مہمانوں، شرکاء اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں