پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ نئے فتح فور زمینی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میزائل ساڑھے سات سو کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ یہ میزائل جدید ایوی آونک اور نیوی گیشنل نظام سے لیس ہے۔ جدید اور منفرد خصوصیات کا حامل یہ میزائل
پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ نئے فتح فور زمینی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میزائل ساڑھے سات سو کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔
یہ میزائل جدید ایوی آونک اور نیوی گیشنل نظام سے لیس ہے۔
جدید اور منفرد خصوصیات کا حامل یہ میزائل دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینے اور اہداف کو انتہائی درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آرمی راکٹ فورس کمان کے حصے کے طور پر فتح فور میزائل سے فوج کے میزائلوں کے روایتی نظام کی رسائی اور استعدادکار میں مزید اضافہ ہوگا۔
چیف آف جنرل اسٹاف، مسلح افواج کے اعلیٰ افسروں، سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔
صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے فتح فور میزائل کے کامیاب آزمائشی تجربے پر جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *