728 x 90

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی خواتین کی حالت زارپرعالمی توجہ مبذول کرائی

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی خواتین کی حالت زارپرعالمی توجہ مبذول کرائی

پاکستان نے آج (منگل) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی خواتین کی حالت زار کی جانب عالمی توجہ دلائی ہے۔ یہ توجہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں “خواتین، امن اور سلامتی” کے موضوع پر کھلے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل

پاکستان نے آج (منگل) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی خواتین کی حالت زار کی جانب عالمی توجہ دلائی ہے۔

یہ توجہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں “خواتین، امن اور سلامتی” کے موضوع پر کھلے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مشن کی کونسلر صائمہ سلیم نے مبذول کرائی۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایک بار پھر سیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں کشمیری خواتین کی حالت زار کا ذکر موجود نہیں، جنہوں نے دہائیوں پر محیط بھارتی قبضے کے دوران جنسی تشدد کو بطورِ ہتھیار برداشت کیا ہے۔

بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں پاکستانی نمائندے سرفراز احمد گوہر نے کہا کہ آج کے بھارت میں ہندوتوا نظریہ ریاستی پالیسی بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں، عیسائیوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں کو کھلے عام ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos