728 x 90

پاکستان کاغزہ میں جنگ بندی کا مکمل احترام کرنے پر زور

پاکستان کاغزہ میں جنگ بندی کا مکمل احترام کرنے پر زور

پاکستان نے کسی بھی قسم کی یکطرفہ فوجی کارروائی کے بغیر غزہ میں جنگ بندی کا مکمل احترام کرنے پر زور دیا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب  عاصم افتخار احمد نے مشرق وسطیٰ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے اس بات پر زور

پاکستان نے کسی بھی قسم کی یکطرفہ فوجی کارروائی کے بغیر غزہ میں جنگ بندی کا مکمل احترام کرنے پر زور دیا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب  عاصم افتخار احمد نے مشرق وسطیٰ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران کہی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلاء ایک بنیادی تقاضا ہے اور مکمل، محفوظ اور بلا تعطل انسانی رسائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر کسی بھی قسم کے قبضے، جبری بے دخلی اور انتشار کے بغیر بلا تعطل تعمیر نو کا کام شروع ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر مبنی، مقررہ مدت کے حامل اور ناقابلِ واپسی سیاسی عمل کے ذریعے 1967ء سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک خودمختار، آزاد اور باہم مربوط ِ فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آنا چاہیے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos